کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ ،بعض تنظیموں کی جانب سے پبلک مقامات پر دھماکے کرنے کی دھمکی

بدھ 9 اپریل 2014 20:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) سبی اور اسلام آباد میں بم دھماکوں کے ب عد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی شہر میں مختلف مقام پر ناکے لگا کر سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے بعض تنظیموں کی جانب سے پبلک مقامات پر دھماکے کرنے کی دھمکی دیدی گئی ہے جن کو روکنے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد بازار وں ریلوے اسٹیشن یارکوں اور دیگر مقامات پر تعینات کردیئے گئے ہیں تمام آنے جانے والوں پر نظر رکھ رہے ہیں جبکہ کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹرینوں میں اضافی سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے جو ٹرین میں سوار ہونے والے تمام افراد کو چیک کرے گی تاکہ ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو مھفوظ بنایا جاسکے اس کے علاوہ ٹی اینڈ ٹی اور ہاکی چوک پر مظاہروں ککی پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے اس کے علاوہ پریس کلب کے سامنے جگہ اس وقت سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے کیونکہ یہاں پر کوئی بھی شخص اپنی گاڑی یہاں پر قائم شورومز کی وجہ سے کھڑی کرتا ہے اور چلا جاتا ہے جبکہ یہاں پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار کچھ بھی نہیں کرتے لہذا کیفے بلدیہ سے لیکر ٹیکسی اسٹینڈ کے درمیان پارکنگ بند ہونی چاہیے کیونکہ پریس کلب کے سامنے دن میں کئی احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں اس لئے حکومت کو اس جانب فوری طور پر توجہ دیکر یہاں پر مظاہروں اور پارکنگ پر پابندی عائد کردینی چاہیے ۔