Live Updates

عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو ہر قسم کے صوابدیدی رقوم کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کر دی ، عوامی دولت کا صوابدیدی اختیارات کے تحت تقسیم اور اخراجات کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے،چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 9 اپریل 2014 20:26

عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو ہر قسم کے صوابدیدی رقوم کا استعمال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو صوبے میں ہر قسم کے صوابدیدی رقوم کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عوامی دولت کا صوابدیدی اختیارات کے تحت تقسیم اور اخراجات کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے نام اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلی اس روایت کا خاتمہ کریں اور خود سے اس کا آغاز کرتے ہوئے وزراء اور افسران کی صوابدیدپر موجود رقوم کا استعمال روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس دھندگان کے پیسے میں سے خرچ کی جانے والی ہر پائی کی مکمل اور باضابطہ جانچ ضروری ہے تاکہ مثالی حکومت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بہت سے دیگر انتظامی معاملات کی طرح اس معاملے پر بھی انقلابی انداز میں توجہ دے گی اور سبقت لے جاتے ہوئے مثال قائم کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات