لاپتہ طیارہ آخری وقت تک کسی تجربہ کارشخص کے کنٹرول میں تھا،ملائیشین حکام

بدھ 9 اپریل 2014 17:48

لاپتہ طیارہ آخری وقت تک کسی تجربہ کارشخص کے کنٹرول میں تھا،ملائیشین ..

کوالالمپور/پرتھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) ملائیشین حکام نے بتایاہے کہ لاپتہ ہونے والا طیارہ آخری وقت تک کسی تجربہ کارشخص کے کنٹرول میں تھا،ادھر بین الااقومی سرچ ٹیم کے سربراہ اینگس ہوسٹن نے امید ظاہرکی ہے کہ لاپتہ ملائیشین طیارے کا ملبہ چند دنوں میں مل سکتاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشین حکام نے بتایاکہ جو بھی شخص جہازکوکنٹرول کررہاتھااسے بخوبی علم تھاکہ وہ کیاکررہاہے یہ معلومات ملائیشیا کے ہمسایہ ممالک کے ریڈارکا ڈیٹاموصول ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں،حکام نے بتایاکہ کنٹرول ٹاورکو کہے گئے آخری الفاظ ”آل رائٹ ،گڈنائٹ“بھی پائلٹ کی جانب سے ادانہیں کیے کیونکہ آواز کے تجزئیے سے تصدیق نہیں ہوسکی ،حکام نے بتایاکہ کسی بے حد تجربہ کارپائلٹ کوہی معلوم ہوسکتاہے کہ ریڈارکہاں کہاں نصب ہیں ،واقعطاًیہ بات کہی جاسکتی ہے کہ آخری وقت تک جہاز کسی تجربہ کارپائلٹ کے ہاتھ میں تھا،ملائیشین حکام کے مطابق انڈونیشیاکا چکرکاٹنے کے بعد جہازنے بحرہندکا رخ کیا.

ادھرممکنہ طور پر جنوبی بحر ہند میں گر کر تباہ ہو جانے والے ملائیشیائی طیارے کے سرچ آپریشن میں مصروف حکام نے بتایا کہ دو مضبوط سگنلز موصول ہوئے ہیں، جو بظاہر اس بوئنگ 777 کے بلیک باکس سے خارج ہوئے ، پرتھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سرچ ٹیم کے سربراہ اینگس ہوسٹن نے بدھ کو تصدیق کی کہ ایک مرتبہ پھر مرتبہ پھر سگنلز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں سرچ آپریشن میں مصروف اس آسٹریلوی بحری جہاز میں امریکی بحریہ کی طرف سے دیے گئے ایسے سگنلز لوکیٹرز نصب ہیں، جو بالخصوص ہوائی جہازوں کے بلیک باکس سے خارج ہونے والے سگنلز موصول کرتے ہیں، جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ بلیک باکس کہاں ہیں، انہوں نے کہاکہ میں پر امید ہوں کہ آئندہ کچھ دنوں میں ہم کچھ ایسا تلاش کر لیں گے، جس سے یہ تصدیق ہو جائے گی کہ ملائیشیائی ائیر لائنز کا طیارہ وہیں گر کر تباہ ہوا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ وہ درست مقام پر تلاش کا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ہوسٹن کے بقول جب تک ملبہ نہیں ملتا، وہ کسی کامیابی کی تصدیق نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :