مریخ کی نئی تصویرنے سیارے پرزندگی کے امکانات واضح کردیے

بدھ 9 اپریل 2014 17:12

مریخ کی نئی تصویرنے سیارے پرزندگی کے امکانات واضح کردیے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) سیارہ مریخ کی کیوریوسٹی کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ ترین تصویرمیں واضح روشنی کی موجودگی نے اس امکان کوبعض کے نزدیک یقین میں بدل دیاہے کہ اس سیارے پر زندگی کے آثارہیں۔ ناساسے جاری ہونیوالی نئی تصویرمیں نظرآنے والی سفیدروشنی سرخ سیارے کے حوالے سے امیدکی ایک نئی کرن کے طورپر سامنے آئی ہے۔

یوایف او بلاگراسکاٹ وارنگ کا دعویٰ ہے کہ نئی تصویرظاہر کرتی ہے مریخ پرانتہائی ذہین مخلوق زیرسطح آبادہے۔

(جاری ہے)

ناسااس معاملے میں اتنی پرجوش نہیں کہ اسے اس صدی کی عظیم دریافت قرار دے دے۔ تاہم مصنوعی روشنی کایہ سفیددھبا غیرمعمولی ہے اوراسے مکمل طورپر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل بھی مریخ پر زندگی کے آثارملنے کے حوالے سے کئی غلط دعوے سامنے آچکے ہیں۔ میل آن لائن نے ناساسے رابطہ کرکے نکتۂ نظر معلوم کرناچاہا لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا۔ آل اباؤٹ اسپیس میگزین کے ایڈیٹر بین بگزکا کہناہے کہ نتائج اخذکرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ کیوریوسٹی کے مریخ نوردایک علاقے میں تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں جسے کمبرلے کانام دیا گیا ہے۔