سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

بدھ 9 اپریل 2014 16:38

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے نے اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام سرکلز کے افسران کو اشہاری ملزمان کی فوری گرفتاریوں کے لیے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔