دھماکہ کرنیوالے دہشتگردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے،چودھری نثار

بدھ 9 اپریل 2014 16:01

دھماکہ کرنیوالے دہشتگردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے،چودھری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کرنیوالے کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ،انہیں جلد کٹہرے میں لائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بچوں کو یتیم کرنے والے اللہ کے غضب سے کیسے بچیں گے۔پولیس کی جانب سے ہر گاری کی انفرادی چیکنگ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی نہیں ہے۔گزشتہ حکومت نے ایک ارب کے جو سکینرز منگوائے تھے وہ ناکارہ نکلے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے گی۔پتہ نہیں دھماکہ کرنے والے افراد کے کیا مقاصد ہیں۔جاں بحق ہونے والے مزدور تھے جن کے بچوں کو یتیم کر دیا گیا ہے۔انھوں نے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :