معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے دہشتگرد اب تنہا ہوتے جارہے ہیں، پرویز رشید
بدھ 9 اپریل 2014 14:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان کے اسلام آباد واقعے سے لاتعلقی کے اظہار کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گرد اب تنہا ہوتے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں پمز اسپتال کے دورے اور زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وائس چانسلر پمز نے تمام اقدامات سے آگاہ کیا اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اگر انتظامیہ کی غفلت ہوئی تو اس کی بھی بازپرس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار طالبان نے واضح طور پر کہا کہ دھماکے سے ان کا کوئی تعلق نہیں جس سے یہ اطمینان ہوتا ہے کہ جن سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ بھی اب ایسے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
پرویز رشید
کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے طویل عرصے تک ایسے واقعات نہیں ہوئے اور طالبان کے واقعے سے لاتعلقی کے اظہار کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے اب تنہا ہوتے جارہے ہیں، 1999 سے قبل پاکستان ایک محفوظ ملک تھا اور ہم عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ انہیں اسی طرح کا محفوظ ملک دے کر جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.