ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت
بدھ 9 اپریل 2014 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لیے ہر طبقہ حکومت کا ساتھ دے تا کہ چند شر پسند عناصر کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔
شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو حصہ لینا ہو گا۔ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پُر امن پاکستان کی بنیاد رکھنا پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس اہم قومی مسئلے پر عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت سے قابو پا لے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
پنجاب میں26 ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.