بھارت کی ٹیم ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف میں ستمبر میں سربیا کے مدمقابل ہو گی

بدھ 9 اپریل 2014 14:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) بھارت کی ٹیم رواں برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف میں سربیا کے مدمقابل ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 12 سے 14 ستمبر تک سربیا میں کھیلی جائے گی سربیا کی ٹیم نے اس سے قبل ڈیوس کپ ٹائی میں 2011ء میں بھارتی ٹیم کو 4-1 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت کی ٹیم نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون میں جنوبی کوریا کو ہرا کر ورلڈ گروپ پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :