کیوبا رواں برس کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کی میزبانی کریگا

بدھ 9 اپریل 2014 14:00

ہوانا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) کیوبا رواں برس شیڈول کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ کیوبن سپورٹس اتھارٹیز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریارں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں ایونٹ شروع ہونے سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں کولمبیا کے عالمی چیمپئن اورلانڈو ڈیکوئے سمیت دنیا کے 14 بہترین کلف ڈائیورز ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں ڈائیورز 27 میٹر اونچائی سے چھلانگ لگائیں گے اور ان کو حادثات سے بچانے کیلئے بھی خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :