سرکل سٹائل قومی کبڈی چیمپئن شپ 23 اپریل سے شروع ہوگی

بدھ 9 اپریل 2014 13:59

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرکل سٹائل قومی کبڈی چیمپئن شپ رواں ماہ 23 اپریل سے چیچہ وطنی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا ٹائٹل کا دفاع کریگا۔ دیگر ٹیموں میں پاکستان آرمی ، واپڈا ، پولیس ، سوئی نادرن گیس ، ایچ ای سی ، ریلوے ، نیوی ، اسلام آباد ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں یادرہے کہ 5روزہ ایونٹ27اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :