پی او اے کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا سابق انٹرنیشنل فٹ بالر نیاز ناجی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 9 اپریل 2014 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی اور سیکرٹری جنرل خواجہ فاروق سعید نے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر نیاز علی عرف ناجی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔