اسلام آباد سافٹ بال ویمن ٹیم کے اوپن ٹرائلز کل ہونگے

بدھ 9 اپریل 2014 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) اسلام آباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ویمن ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں دو روز اوپن ٹرائلز کل جمعرات سے آئی ٹن ون ، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود نے بتایا کہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے سکول اور کالجز کی خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم راولپنڈی میں 18 اپریل سے شروع ہونے والی قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :