تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے ،آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے منافی ہے ، رضا ربانی

بدھ 9 اپریل 2014 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایوان بالا کے قائد ایوان رضا ربانی نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے اور یہ قانون آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایک سخت قانون کی ضرورت ہے تاہم ایسا قانون آئین کی حدود کیاندر اور بنیادی حقوق کے منافی نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون کے تحت کسی بھی شہری کی شہریت کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی اداروں کا ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے اور وہ قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت سکیورٹی اہل کار کسی شخص کو کسی شبے پر گولی مار سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

’ماضی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ سکیورٹی اداروں نے پارک میں بیٹھے لوگوں کو گولیاں ماری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت اگر سکیورٹی ادارے کسی شخص کو دہشتگردی کے شبے میں گرفتار کرتے ہیں تو ملزم کو اپنی بیگناہی ثابت کرنی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اس قانون کے بنانے میں اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے۔ اگر حکومت مشاورت کرتی تو کوئی نہ کوئی درمیانی راستہ نکال لیا جاتا۔انھوں نے کہاکہ جب یہ قانون سینٹ میں منتقل ہوگا تو اس کی مخالفت کی جائے گی اور وہ ایک ایسا بل پیش کریں گے جس پر سب کو اتفاق ہو۔ ’اس قانون کی ضرورت ہے لیکن قانون ایسا ہونا چاہیے جو آئین کے دائرہ کار میں ہو۔

متعلقہ عنوان :