بالی وڈ فلم ”دعوت عشق“ کی ریلیزکی تاریخ میں تاخیر کر دی گئی

بدھ 9 اپریل 2014 13:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) بالی وڈ فلم ”دعوت عشق“ کی ریلیزکی تاریخ میں تاخیر کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلم دعوت عشق ،جو پہلے 9 مئی کو ریلیز کی جا رہی تھی تاہم فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ میں مزید تاخیر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا نے فلم کے بعض مناظر پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد ان مناظر کو دوبارہ عکسبندی کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں کسی قسم کی کسر باقی نہ رہے۔ فلم دعوت عشق میں اداکار ادیتیہ رائے کپور اور اداکارہ پرینتی چوپڑا نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ عنوان :