بالی وڈ اداکار انیل کپور نے دبئی میں اپنی نئی پروڈکشن کمپنی لانچ کر دی

بدھ 9 اپریل 2014 13:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے دبئی میں اپنی نئی پروڈکشن کمپنی لانچ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور نے دبئی میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی نئی پروڈکشن کمپنی لانچ کی اس کمپنی کا نام انیٹیلا وینچرز رکھا گیا انیل کپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کمپنی کا فلمسازی ، ڈیجیٹل میڈیا، ٹیلنٹ مینجمنٹ، سٹیٹ آف آرٹ سٹوڈیو ، کونٹینٹ کری ایشن کا طریقہ عمل منفرد ہوگا جو اس کمپنی کی خاصیت ہوگی۔

(جاری ہے)

اداکار نے دبئی میں پروڈکشن کمپنی کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دبئی ہر قسم کی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنیوں کو متعارف کرنے کیلئے اہم مارکیٹ اورسنجیدہ سرمایہ کاروں کیلئے باعث کشش ہے جہاں مقابلہ بہت زیادہ ہے اور اچھی ساخت والی ہی کمپنی اس مارکیٹ میں دیرپا چل سکتی ہے

متعلقہ عنوان :