لاہور میں ججز کے نا مناسب رویے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

بدھ 9 اپریل 2014 11:52

لاہور میں ججز کے نا مناسب رویے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) ججز کے نا مناسب رویے کے خلاف وکلاء نے تمام ڈسٹرکٹ عدالتوں میں کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وکلاء کا کہنا ہے کہ ججز کے نا مناسب رویے کے خلاف لاہور بھر کی ڈسٹرکٹ عدالتوں میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، وکلاء نے عدالتوں کو تالے لگا دیئے ہیں جب کہ ججز کو کیسز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وکلاء نے پریس کانفرنس کر کے ججز کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :