بھوت ناتھ ریٹرنز پاکستان اور بھارت میں ایک ہی دن ریلیز ہوگی

منگل 8 اپریل 2014 00:16

بھوت ناتھ ریٹرنز پاکستان اور بھارت میں ایک ہی دن ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) میگا سٹار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم بھوتناتھ ریٹرنز پاکستان اور بھارت میں ایک ہی دن ریلیز ہوگی۔ ہارر کامیڈی فلم کی ہدایتکاری تنیش تیواری نے کی ہے اور یہ 2008ء کی فلم کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

بگ بی نے بتایا کہ بھوتناتھ ریٹرنز پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں 11 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے ایک پروڈکشن رکن نے بتایا کہ مسٹر بچن پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اسلئے ان کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے دونوں ممالک میں ایک ہی دن فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :