خواہش ہے کہ شہرت میرے کیریئر میں بھی معاون ثابت ہو‘ کیٹ ونسلٹ

منگل 8 اپریل 2014 00:16

خواہش ہے کہ شہرت میرے کیریئر میں بھی معاون ثابت ہو‘ کیٹ ونسلٹ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ شہرت میرے کیریئر میں بھی معاون ثابت ہو۔

(جاری ہے)

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ نے کہا کہ ہالی وود کیلئے ان کا تجربہ ایک سے بڑھ کر ایک دھچکا ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیریئر کی ابتداء میں ہی اپ کو شہرت مل جائے تو پھر آپ کیلئے اس شہرت اور ساکھ کو برقرار رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے جبکہ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔