میری مرحوم والدہ مجھے رومانوی کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی تھیں‘ ارجن کپور

منگل 8 اپریل 2014 00:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کی مرحوم والدہ انہیں رومانوی کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی میری والدہ مجھے ٹو اسٹیٹسجیسی فلموں میں رومانوی اور نارمل کرداروں میں دیکھتیں تو بے حد خوش ہوتیں۔ انہوں نے کہاکہ میری شدید خواہش ہے کاش وہ زندہ ہوتیں اور مجھے آنے والی فلموں میں دیکھ سکتیں جس میں میرا کردار رومانوی ہے۔