اسلام آباد، چار غیر ملکی لڑکیاں الزام ثابت نہ ہونے پر بری ،دو لڑکیوں کو وطن واپس بھجوا دیا گیا

منگل 8 اپریل 2014 22:49

اسلام آباد، چار غیر ملکی لڑکیاں الزام ثابت نہ ہونے پر بری ،دو لڑکیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) اسلام آباد میں غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار چار غیر ملکی لڑکیاں الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردی گئیں، دو لڑکیوں کو وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار چار لڑکیوں کیخلاف مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج عامر عزیز نے کی، گرفتار لڑکیوں کیخلاف ایف آئی اے چالان میں ثبوت فراہم نہیں کرسکی جس کی بنا پر عدالت نے انہیں بری کردیا باقی ملزموں کو چالان کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں۔غیر ملکی لڑکیوں کا تعلق وسط ایشیائی ریاستوں سے ہے، وزارت داخلہ کے حکم پر دو غیر ملکی لڑکیوں کو ان کے وطن واپس بھجوا دیا گیا، آئندہ سماعت پر دیگر غیرملکی لڑکیوں کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :