سعودی عرب نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی،شہزادہ مقرن،پاکستانی عوام سے بیحد پیارکرتے ہیں،بشارالاسد حکومت بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہی ہے،خطاب

منگل 8 اپریل 2014 22:22

سعودی عرب نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی،شہزادہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) سعودی نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن سلطان نے کہاہے کہ ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ انتہائی قریب تعلقات ہیں ،پاکستان کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت کی نہ ضرورت ہے،شام میں بشارالاسد کی حکومت بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہی ہے،عرب ممالک ملکر شامی بھائیوں کی مددکرسکتے ہیں لیکن کچھ ممالک میں اس مسئلے پر اختلاف پایاجاتاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن سلطان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے کبھی بھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیاتاہم اگر کوئی سعودی عرب کے خلاف بغاوت اوریاکوئی دیگراقدامات کرنے کی کوشش کرے گا تواس کا بھر پورجواب دیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان برادرملک ہے اوردونوں کا آپس میں گہرااورمضبوط رشتہ قائم ہے پاکستانی عوام سے بھی پیارکرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی تعلقات میں کبھی مداخلت کی ہے نہ کریں گے ،انہوں نے کہاکہ شام میں بشارالاسد کی حکومت بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :