پاکستان اورایران کی مشترکہ بحری مشقیں پہلے روز اختتام پذیرہوگئیں،دونوں ممالک کے مخصوص نیوی دستوں نے اپنی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا،مقصدتعلقات کو فروغ دیناہے،بحری مشقیں چارروز تک جاری رہیں گی، عالمی سمندری راستے کے قریب اکٹھے مشقیں کرنا اہم واقعہ ہے،عالمی ماہرین

منگل 8 اپریل 2014 22:22

پاکستان اورایران کی مشترکہ بحری مشقیں پہلے روز اختتام پذیرہوگئیں،دونوں ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) پاکستان اور ایران کی آبنائے ہرمز میں جاری چارروزہ مشترکہ بحری فوجی مشقیں پہلے روز اختتام پذیر ہوگئیں،مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران اورپاکستان کے مخصوص نیوی کے دستوں نے اپنے اپنے دفاعی سازوسامان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں مشقیں کیں اوراپنی اپنی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا، پاکستانی بحری بیڑے میں ایک میزائل شکن بحری جہاز، ایک لاجسٹک جنگی جہاز اور ایک جدید آبدوز شامل ہیں، آبنائے ہرمز میں ایران اورپاکستان کی منگل سے شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں چارروز تک جاری رہیں گی ، مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے،سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستانی بیڑہ ایرانی حدود میں چارروز قیام کریگا، ادھرایرانی بحریہ کے رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے جاری ایک بیان میں کہاکہ بندر عباس مں پاکستانی فلیٹ کی سب سے اہم سرگرمی ایرانی بحریہ کے مخصوص یونٹوں کے ہمراہ مشترکہ مشقوں میں شرکت ہے،انہوں نے کہاکہ مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد پاکستان اورایران کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے ،انہوں نے کہاکہ مشترکہ مشقیں تیل کی ترسیل اور برآمد کی ایک اہم عالمی راستے سے متصل پانی میں کی گئیں تاہم اس بیان میں یہ نہیں بتایاگیاکہ بحری بیڑے عمان سے متصل سمندری حدود میں کہاں تک گئے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بظاہر ان دنوں سفارتی اعتبار سے حالیہ پانچ برسوں جیسی قربت نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود اہم عالمی سمندری راستے کے قریب دونوں ملکوں کی بحریہ کا اکٹھے مشقیں کرنا اہم واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :