بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے‘ وفاقی وزیر ریلوے،دھماکے میں ایسا کیمیکل استعمال کیا گیا جس سے بوگیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی ‘خواجہ سعد رفیق

منگل 8 اپریل 2014 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے، ریلوے کے حالات ٹھیک کرنے میں وقت اور سرمائے کی ضرورت ہے۔منگل کے روز سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں اور ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ایسا کیمیکل استعمال کیا گیا جس سے بوگیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کے حالات ٹھیک کرنے میں وقت اور سرمائے کے ساتھ ساتھ دو سو انجن درکارہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کے دشمن ان کے خلاف تخریبی کارروائیاں کررہے ہیں جبکہ بلوچستان کے حالات کے خراب ہونے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے کہا کہ وہ سیاسی عمل کا حصہ بنیں اور وزیراعلی بلوچستان سے ملکر مسائل کے حل کیلئے بات چیت کریں۔

متعلقہ عنوان :