سردار مہتاب عباسی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

منگل 8 اپریل 2014 20:09

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اپوزیشن لیڈر سردار مہتاب نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سردار مہتاب نے اپنا استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردیا ۔آئندہ دو روز میں بحیثیت گورنر خیبر پختون خوا اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سردارمہتاب نے گیارہ مئی کے انتخابات میں ایبٹ اباد سے صوبائی اسمبلی کے نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ سردار مہتاب وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی رہ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :