زیرزمین دہشت گرد گروپ روس پر حملہ کرناچاہتاہے ،ولادی میرپیوٹین،شامی باغی روس پر حملے کے لیے افغانستان اوردنیا کے دیگرملکوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں،روس سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتاہے،یہی دہشت گردپاکستان،بھارت اورایران پر بھی حملہ آورہوسکتے ہیں،خطاب

منگل 8 اپریل 2014 19:56

زیرزمین دہشت گرد گروپ روس پر حملہ کرناچاہتاہے ،ولادی میرپیوٹین،شامی ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) روسی صدرولادی میر پیوٹین نے کہاہے کہ ایک زیرزمین دہشت گرد گروپ روس پر حملہ کرسکتاہے،،دہشت گردروس کے مختلف جزیروں اورریاستوں میں حملے کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اس کے علاوہ خودکش حملے بھی کیے جاسکتے ہیں، روس کے علاوہ بھارت ،پاکستان کوبھی ان دہشتگردوں سے خطرہ ہے،گزشتہ روز روس کی وفاقی سیکورٹی سروس کے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرولادی میرپیوٹین نے کہاکہ ایک زیرزمین دہشت گرد گروپ روس پر حملہ کرسکتاہے ،دہشت گردروس کے مختلف جزیروں اورریاستوں میں حملے کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اس کے علاوہ خودکش حملے بھی کیے جاسکتے ہیں،روسی صدرنے کہاکہ دہشت گردگروپ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جنگجوافغانستان،شام اوردنیا کے دیگرشہروں میں تربیت لے رہے ہیں اس کے علاوہ کئی جنگجوتربیت مکمل کرچکے ہیں ان کی برین واشنگ بھی کی جاچکی ہے،

انہوں نے کہاکہ شامی دہشت گردبھی روس پر حملے کرنا چاہتے ہیں اورانٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق مستقبل قریب میں وہ روس پرچڑھائی کرنے والے ہیں تاہم کوئی یہ نہ بھولے کہ روس کی سیکورٹی کمزورہے یااس پر چڑھائی کرنا اتنا آسان ہے،ان کا کہنا تھا کہ سرمائی اولمپکس کے بعدبھی دہشت گردانہ حملوں کا بدستورخطرہ موجودہے ،ان کا کہنا تھا کہ قفقاز کے گروہوں میں امارات قفقاز نامی ایک تنظیم روس کے مختلف حصوں تک دہشت گردی کو پھیلانا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ روس کے علاوہ بھارت ،پاکستان اورایران کوبھی ان دہشتگردوں سے خطرہ ہے،اس سلسلے میں انہوں نے ایٹمی ،جراثیمی اور کیمیائی خطرات کا خاص ذکر کیا۔