پنجاب حکومت نے 22 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 34 ارب 3کروڑ 89لاکھ14 ہزار روپے کی منظوری دیدی ،مری میں مری آرٹ کونسل کی زیر تعمیر بلڈنگ کی دوبارہ ڈیزائننگ اور بہتری کے لیے مبلغ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی

منگل 8 اپریل 2014 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 38 ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 22 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر34 ارب 3کروڑ 89لاکھ14 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں جن22 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں مری میں مری آرٹ کونسل کی زیر تعمیر بلڈنگ کی دوبارہ ڈیزائننگ اور بہتری کے لیے مبلغ 70 لاکھ روپے ، سبزرہ زار لاہور میں 60 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مبلغ 28 کروڑ 75 لاکھ2 ہزار روپے، سیالکوٹ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سیالکوٹ کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لیے مبلغ2 ارب 5 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار ر وپے، ضلع فیصل آباد میں پارکنگ پلازہ بمعہ شاپنگ مال کی تعمیراتی ڈیزائننگ کے لیے مبلغ 59 کروڑ 90 لاکھ41 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں جٹ والابرج سے ساہیاں والاانٹر چینج سے کینال ایکسپریس وے کی تعمیر مبلغ5 ارب 82کروڑ 53 لاکھ51 ہزار روپے ، میٹرو بس ٹرانزٹ سسٹم لاہور فیروز پور روڈ پیکیج ٹو(کلمہ چوک سے قرطبہ چوک ) ترمیمی کی تعمیر کے لیے مبلغ 5 ارب 96 کروڑ 69 لاکھ2 ہزار روپے، ضلع اوکاڑہ میں سیوریج سسٹم کی مکمل مرمت پی سی سی ڈرینز اور ٹف ٹائلز کی بہتری کے لیے مبلغ 27 کروڑ 77 لاکھ34 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں میانوالی مظفر آباد روڈ براستہ چوک منڈا کی دو رویہ اور خوبصورتی کے لیے مبلغ0 2 کروڑ 91 لاکھ50 ہزار روپے، مظفر گڑھ میں مظفر گڑھ علی پور روڈ سے ڈیرہ غازی خاں جنوبی بائی پاس کی تعمیر کے لیے مبلغ 28 کروڑ 28 لاکھ67 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ (پیکیج دس) جی ٹی روڈ کے مقام انٹر چینج کی تعمیر کے لیے ترمیمی مبلغ1 ارب 92 کروڑ 95 لاکھ95 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پر نیازی چوک سے محمود بوٹی پیکیج تھری (دوسری ترمیمی) روڈ کی تعمیر کے لیے مبلغ3 ارب 21 کروڑ 26 لاکھ51 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پر غازی چوک سے رحمان ولاز بشمول بھٹہ چوک کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 21 کروڑ 31 لاکھ6 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ داروغہ والاپر جی ٹی روڈ لنک کی تعمیر (ترمیمی) کے لیے مبلغ 28 کروڑ 84 لاکھ68 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ بیدیاں پر انٹر چینج کی تعمیر (چوتھی ترمیمی) کے لیے مبلغ 2 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ2 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پر بیدیاں روڈ انٹر سیکشن سے کھیرہ ڈسٹری بیوٹری (دوسری ترمیمی پیکیج سولہ) روڈ کی تعمیر کے لیے مبلغ 86 کروڑ 82 لاکھ2 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پر کھیرہ ڈسٹری بیوٹری سے فیروز پور روڈ (پیکیج سترہ دوسری ترمیمی) روڈ کی تعمیر کے لیے مبلغ 49 کروڑ 64 لاکھ50 ہزار روپے، فیروز پور روڈ کو دیپالپور روڈ سے متصل قصور بائی پاس کی تعمیرکے لیے مبلغ 1 ارب 54 کروڑ 10 لاکھ روپے، ضلع قصور میں کھیم کاران روڈ پر قصور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مبلغ 37 کروڑ 74 لاکھ30 ہزار روپے، مولانا شوکت علی روڈ سے ملتان روڈ براستہ کریم بلاک مارکیٹ کی تعمیر اور بہتری کے لیے مبلغ 1 ارب 76 کروڑ 54 لاکھ35 ہزار روپے، مین روڈ شیخوپورہ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ2 ارب 44 کروڑ 44 لاکھ98 ہزار روپے، شاہ پور کانجراں تا رائیونڈ اور خیابان جناح کے مقام پر موٹر وے لنک کی تعمیر غ2 ارب 31 کروڑ 45 لاکھ70 ہزار روپے اور شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ اور شیخوپورہ حافظ آباد روڈ کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر مبلغ 89 کروڑ 25 لاکھ روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :