خیبرپختونخوا حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات جاری ہیں ، مشتاق احمد غنی ،سابق دور میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھانے کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے، ملک و قوم کی حقیقی ترقی جدید تعلیم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں اس لئے موجودہ حکومت ابتدائی تعلیم کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ وفدسے بات چیت

منگل 8 اپریل 2014 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لئے دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز ایبٹ آباد کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں بات چیت کے دوران کیا ۔مشتاق احمد غنی نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی حقیقی ترقی جدید تعلیم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں اس لئے موجودہ حکومت ابتدائی تعلیم کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی سکولوں میں داخلے کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور امید ہے کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا ۔

انہوں نے وفد کے اراکین سے کہا کہ وہ حکومت کی سکول داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کی کے لئے بھر پور کوشش کریں تاکہ کوئی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے ۔صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :