استعمال شدہ سستی گاڑیوں کی درآمدمیں اضافہ

منگل 8 اپریل 2014 18:10

استعمال شدہ سستی گاڑیوں کی درآمدمیں اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) استعمال شدہ سستی گاڑیوں کی درآمدمیں اضافہ دیکھا گیا کار ساز کمپنیوں کے مطابق نقصان سے بچانے کیلئے وزیر خزانہ درآمدی ڈیوٹی بڑھادیں۔

(جاری ہے)

جاپانی گاڑیوں نے نہ صرف سڑکوں پر دھوم مچا رکھی ہے، بلکہ مقامی کار سازوں کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں، اس کی وجہ بہت سادہ سی ہے، یعنی کم قیمت، اسی لئے تو ملک بھر میں جہاں درامدی گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وہیں مقامی کار ساز کمپنیوں کو بھاری نقصان کا بھی سامنا ہے، ایسے میں مینوفیکچررز نے وزیر خزانہ کو تجویز دی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نہ صرف ان کا تحفظ کرتے ہوئے درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی جائے، بلکہ استعمال شدہ گاڑی کی مدت بھی تین سال سے کم کی جائے۔