حکومت کی جانب سے 1ارب ڈالرکے بانڈزجاری کرنے کا امکان

منگل 8 اپریل 2014 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء)ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 1ارب ڈالرزکے بانڈزجاری کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت 50 ،50 کروڑ ڈالرمالیت کے2 مختلف معیاد کے بانڈزجاری کرنے پرغور کررہی ہے،ذرائع نے کہا کہ 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے 5 سال اور اتنی ہی مالیت کے 10 سال کے بانڈز جاری ہوسکتے ہیں۔5 سال کے بانڈز پر 6.5 فیصد اور10 سال کے بانڈز پر 7.6 فیصدشرح منافع دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب حکومت کوعالمی سرمایہ کاروں کیجانب سے تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالرزکی پیشکش ہوئی ہے۔