پیاز کی زیاد ہ پیداوار کیلئے کا شت کا ر جدید ٹیکنالو جی اپنائیں، محکمہ زراعت پنجاب

منگل 8 اپریل 2014 18:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پیاز کی زیاد ہ پیداوار کیلئے کا شت کا ر جد ید ٹیکنالوجی اپنائیں تا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر کے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیاجاسکے بلکہ پیاز کی برآمد سے زرمباد لہ میں بھی حاصل کیاجاسکے ترجمان نے بتایا کہ پیاز کی کا شت کیلئے زمین کی تیار ی خاص اہمیت رکھتی ہے ا س لیے کا شت کا ر پیا ز کی کا شت سے پہلے زمین کی تیاری میں محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل کریں اور کا شت کا ر پیا ز کی کا شت کے وقت سفارش کر دہ اقسام پھلکا ر اور ڈا ر ک ریڈ اقسا م کو کا شت کریں اور زرعی ماہرین کی مشاور ت کو خصوصی اہمیت دیں ماہرین کی مشاور ت سے بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کا تد ار ک اور احتیاطی تدابیراختیار کر کے پیا ز کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :