گلوبل آئل مارکیٹ میں یوکرین کے سیاسی حالات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا

منگل 8 اپریل 2014 18:08

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) گلوبل آئل مارکیٹ میں یوکرین کے سیاسی حالات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں منگل کو نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کی مئی کیلئے ترسیل 51 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 110.95 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی مئی کے سپلائی 26 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 106.08 ڈالر بی بیرل میں طے ہوئی۔

(جاری ہے)

سنگاپور مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں کے مطابق سرمایہ کار یوکرین کے بارے میں روس کے رویے کو بڑے قریب سے جانچنے میں لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کے اثرات تیل کی مارکیت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔