سام سنگ الیکٹرانکس نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7.96 ارب ڈالر کا منافع حاصل کرلیا

منگل 8 اپریل 2014 18:07

سام سنگ الیکٹرانکس نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7.96 ارب ڈالر ..

سیئول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) جنوبی کوریا کی بڑی فرم سام سنگ الیکٹرانکس نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7.96 ارب ڈالر کا منافع حاصل کرلیا ذرائع کے مطابق سام سنگ کو یکم جنوری تا 31 مارچ کے عرصہ میں دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی آنے کے باوجود 8.4 کھرب وون( 7.96 ارب ڈالر) کا منافع ہوا ہے تاہم یہ منافع گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں کم رہا۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں سیلز کا حجم 53 کھرب وون گذشتہ سال جنوری تا مارچ کے مقابلے میں 0.24 فیصد زیادہ رہا۔

متعلقہ عنوان :