پاکستانی انٹرنیشنل بانڈ میں امریکی سرمایا کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی، چوبیس گھنٹوں میں اچھی خبر آئیگی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

منگل 8 اپریل 2014 18:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی انٹرنیشنل بانڈ میں امریکی سرمایا کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اچھی خبرآئے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ سرمایاکاروں نے انٹرنیشنل بانڈمیں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایاکاری کی پیشکش کی ہے، عالمی بینک میں 7 سوملین ڈالرکے پروگرام مئی کے آخر میں منظور کیے جائیں گے، پاکستانی معیشت مثبت راہ پراستوارہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :