بجلی کی طلب بڑھنے اور پیداوار میں کمی کے بعد شارٹ فال بڑھ کر 2200میگا واٹ ہو گیا

منگل 8 اپریل 2014 16:12

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) بجلی کی طلب بڑھنے اور پیداوار میں کمی کے بعد شارٹ فال بڑھ کر 2200میگا واٹ ہو گیا ، شہری اوردیہی علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روزبجلی کی پیداوار9300میگاواٹ رہی جبکہ اسکے مقابلے میں طلب 11500میگا واٹ کی سطح پر بر قرار رہی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 1770‘تھرمل سے 1330اور آئی پی پیز سے 6200میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ بجلی کی کمی کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اوردیہاتوں میں کئی گھنٹے اضافی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے مینٹی ننس کے نام پر بغیر شیڈول گھنٹوں شٹ ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :