مظفر آباد ،مسا فر وین کھائی میں گر گئی ، دو مسافر جاں بحق ، 8زخمی

منگل 8 اپریل 2014 16:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح مظفرآباد کے علاقے کوٹھیاں سے باغیاں جانے والی مسافر وین کہوٹی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 2 مسافر موقع پر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔