ولیمہ کی تقریب میں ڈاکو مہمانوں کے ہتھے چڑھ گئے ، لوگوں نے مار مار کر بھرکس نکال دیا

منگل 8 اپریل 2014 15:42

ولیمہ کی تقریب میں ڈاکو مہمانوں کے ہتھے چڑھ گئے ، لوگوں نے مار مار کر ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء)گوجرانوالہ میں ولیمہ کی تقریب کے دوران دو ڈاکو مہمانوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ تقریب میں موجود لوگوں نے مار مار کر بھرکس نکال دیا تاہم ایک ڈاکو زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گو جر انوالہ کے علا قہ ملہی چوک پر دعوت ولیمہ کی تقریب میں تین ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لو ٹنا شروع کردیا ڈاکووٴں دلہن اور چند خواتین سے زیورات اْتروا رہے تھے کہ اسی دوران چند افراد نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکووٴں کوقابو میں کرلیا جبکہ ان کا ایک ساتھی زیورا ت سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پکڑے جانیوالے ڈاکو کی مہمانوں نے جی بھر کر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔پو لیس نے دونوں ڈا کووٴ ں کوگرفتار کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔