تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیں، خواجہ آصف

منگل 8 اپریل 2014 14:34

تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیںلیکن جب بھی اقتدار پرشب خون ماراجاتا ہے تو ہمارے اپنے ساتھی ہی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ہمیں نیچا دکھاتے ہیں۔ ماضی کی طرح ایسا تاثرنہ پھیلایا جائے کہ پارلیمنٹ محترم نہیں۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسد عمر کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں عوام نے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، عوام اب جمہوریت کی مضبوطی دیکھنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ جمہوریت کا سب سے مستحکم اور مقتدر ادارہ ہے۔

تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیں لیکن جب بھی اقتدار پرشب خون ماراجاتا ہے تو ہمارے اپنے ساتھی ہی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ہمیں نیچا دکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی لفظی جنگ کے بھی کچھ قواعد ہونے چاہئیں، پارلیمنٹ کے اراکین کے لئے کالی بھیڑوں جیسے الفاظ کا استعمال غیرمناسب ہے، ماضی کی طرح ایسا تاثرنہ پھیلایا جائےکہ پارلیمنٹ محترم نہیں، ارکان کو تقاریر کے ذریعے پارلیمنٹ کےبارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، اگر ہم خود ہی ایسا کریں گے تو دوسروں سے پارلیمنٹ کاتقدس پامال نہ کرنے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :