سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے دنیا کا اعتماد بحال ہورہا ہے ، انتخاب عالم

منگل 8 اپریل 2014 13:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے دنیا کا اعتماد بحال ہورہا ہے ، اگرچہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی مشکل کام ہے ، پی سی بی اس سلسلہ میں آئی سی سی سمیت دیگر فورمز کے توسط سے ملک میں عالمی کر کٹ کی بحالی کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آ نے کی امید ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی سی بی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں انگلینڈ سے لنکاسٹر یونیورسٹی کی ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم نے بتایا کہ مہمان یونیورسٹی مقامی ٹیموں کے ساتھ 9 سے12 اپریل تک میچز کھیلے گی جس کے بعد 12 اپریل کی سہ پہر لنکاسٹر یونیورسٹی اور قومی انڈر 19 ٹیم کے مابین بھی نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :