میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر مینز اور ویمنز ٹیم کیساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنے کی بات مناسب نہیں ، محتشم رشید

منگل 8 اپریل 2014 13:53

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) ویمن ٹیم کے کوچ محتشم رشیدنے کہاہے کہ میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر مینز اور ویمنز ٹیم کیساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنے کی بات مناسب نہیں ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر مینز اور ویمنز ٹیم کیساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنے کی بات مناسب نہیں ہے، ہماری خواتین کو کھیلنے کیلئے جو چیلنجز درپیش ہیں وہ مردوں کو نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی20میں ٹیم کی کارکردگی اتنی بھی بری نہیں رہی جتنا شور مچایا جا رہا ہے، پلیئرز کی پرفارمنس میں بہتری آ رہی ہے، ہم سب کو مل کر ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ویمنز ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیوں کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہے کہ ہمارے ملک میں کرکٹ نچلی سطح پر نہ ہونے کے برابر ہے، جو کھلاڑی ٹیم میں ہیں ان کا متبادل بھی موجود نہیں،اگر ہمیں مستقبل میں نام کمانا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہوگا۔