قومی اسمبلی میں ارکان کی ٹیکس ادائیگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک منظور
منگل 8 اپریل 2014 13:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) قومی اسمبلی میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دین کے حوالے سے تحریک منظور کرلی گئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو تحریک انصاف کے اسد عمر نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگیوں کی چھان بین کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک پیش کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگیوں سے متعلق اراکین پارلیمنٹ پر پہلے ہی انگلیاں اٹھ چکی ہیں، اب اگر عوام کو زبانی وضاحتیں دیں گے تو وہ یقین نہیں کریں گے، اس لئے اسپیکر فوری طور پر کمیٹی بنائیں تاکہ کالی بھیڑوں کی نشاندہی اور ٹیکس نہ دینے والے ارکان کا پتا چلایا جاسکے۔
(جاری ہے)
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ اپنی اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تمام تفصیل دینے کو تیار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں، وہ اپنے تمام اثاثوں کو آڈٹ کے لئے پیش کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اپرلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور جن اثاثوں کی تفصیلات نہ بتائی جائیں انہیں ضبط کرلیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسد عمر عوام اور عوامی اداروں کے درمیان کسی قسم کا شک پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں، عوام کو پارلیمنٹ پر اعتماد نہ ہونے کا تاثر غیرجمہوری طاقتوں کی طرف سے دیاجاتا ہے، عوام نے سیاست دانوں کے ساتھ مل کر آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی۔ یہ کہنا کہ اراکین پارلیمنٹ کو عوام کا اعتبار حاصل نہیں بالکل غلط ہے۔ جس پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی سے کالی بھیڑوں کا لفظ حذف کرادیا، بعد ازاں اس سلسلے میں 10 رکنی کمیٹی کی تشکیل کے لئے پش کی گئی تحریک منظور کرلی گئی جو اراکین کے اثاثوں سے متعلق 90 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.