تھر میں ہلاکتیں، تحقیقاتی رپورٹ حکومت سندھ کیخلاف سازش ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ
منگل 8 اپریل 2014 12:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے تھر میں قحط کے باعث بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق ڈی آئی جی حیدرآباد کی تحقیقاتی رپورٹ کو سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش قرار دے دیا۔تھر میں ہلاکتوں سے متعلق ازخود نوٹس کی چیف جسٹس سندھ ہائی مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژنل بینچ نے سماعت کی جہاں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سیکریٹری خوراک، سیکریٹری صحت اور سیکریٹری فوڈ اینڈ ریلیف عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی کی رپورٹ پر دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ کو 29 ستمبر 2013 کو تھر کی صوررتحال سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے رواں سال فروی میں صورتحال سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا لہٰذا 196 بچے ہلاک نہیں بلکہ ان کا قتل ہوا ہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح اللہ ملک نے کہا کہ رپورٹ حکومت سندھ کو غیر مستحکم کرنے کی سازش لگتی ہے، متاثرہ علاقوں کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے اور ریلیف کا بہانہ بنا کر حکومت کے خلاف سیاست کی جارہی ہے، تھر میں ایسی کوئی صورتحال نہیں جو رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے کیونکہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں بھی سماعت کی جارہی ہے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کا مؤقف سسنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.