گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

منگل 8 اپریل 2014 11:36

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجنئیرشوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب عباسی کو ان کی جگہ نیا گورنر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انجنئیرشوکت اللہ نے گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ اسلام آباد بھجوا دیا ہے اور ایوان صدر کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان آج ہی کردیا جائے گا۔

حکومت نے شوکت اللہ کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے اور 11 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ انجنئیر شوکت اللہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 فروری 2013 کو بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر خیبر پختونخوا مقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :