طالبان کے ساتھ مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہئے ،اسد عمر ،افغانستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی امید ہے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 7 اپریل 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہئے ،افغانستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی امید ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتیجہ میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، حکومت بدلنے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی البتہ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی امید ہے۔