پاکستان آرمی نے 53ویں قومی باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی

پیر 7 اپریل 2014 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) پاکستان آرمی نے 53ویں قومی باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی ۔ چمپئن شپ میں پاکستان ایئرفورس اور پاکستان واپڈا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔ پاکستان آرمی کے محمد عاطف کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ مہمانان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر پی او ایف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر محمد آصف باجوہ ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن میجر جنرل رضا محمد خان ،ڈائریکٹر جنرل آرمی سپورٹس بورڈ بریگیڈیئر غلام جیلانی علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔پی او ایف واہ میں کھیلے گئے فائنل میچ پاکستان آرمی نے پاکستان ایئر فورس کو 74-48کے سکور سے ہرا کر53ویں قومی باسکٹ بال چمپئن شپ اپنے نام کی ۔

متعلقہ عنوان :