ججز نظر بندی کیس ،پرویز مشرف کے خلاف جمع کرایا جانے والا چوتھا عبوری چالان اعتراض کے بعد واپس کردیا گیا

پیر 7 اپریل 2014 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف جمع کرایا جانے والا چوتھا عبوری چالان اعتراض کے بعد واپس کردیا گیا۔ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے تیار کیا جانے والا چوتھا عبوری چالان ڈسٹرکٹ اٹارنی محفوظ پراچہ کے پاس جمع کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اٹارنی کی طرف سے مطلوبہ دستاویزات کے مکمل نہ ہونے کے اعتراض کے ساتھ عبوری چالان واپس کردیا گیا۔

چالان میں پرویز مشرف کا نام خانہ نمبر 3 میں ملزمان کے ساتھ ڈالا گیا ہے اور ایک گواہ کے اضافے کے بعد کل گواہوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ چالان میں ایک آنسو گیس کا شیل بھی بطور ثبوت شامل کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نئے عبوری چالان کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :