عابد شیرعلی سے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا جائے ، سی این جی ایسوسی ایشن کا مطالبہ ،مسئلے کے حل کیلئے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان سے بات کرونگا ، عابد شیر علی کی یقین دہانی

پیر 7 اپریل 2014 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وزیرمملکت عابد شیرعلی سے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این اسٹیشنز کولوڈشیڈ نگ سے مستثنی قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزیرمملکت عابد شیرعلی سے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقا ت کی ،سی این جی ایسوسی ایشن نے وزیرمملکت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا جائے،جس پروفاقی وزیرمملکت نے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کی اکثریت رہائشی علاقوں میں ہے،الگ لوڈشیڈنگ کا پلان نہیں دے سکتے،اس مسئلے کے حل کیلئے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان سے بات کرونگا۔