جمشید دستی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے ہیں ، شیخ روحیل اصغر ، عارف علوی کے کہنے پر فوٹو گراف آئی بی کو دیں ، عارف علوی کا کمیٹی سے استعفیٰ سمجھ سے بالاتر ہے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 7 اپریل 2014 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔پیر کو پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ایم این اے عرفان ڈوگر کو کمیٹی میں طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کے شواہد کی تصاویر آئی بی کے حوالے کیں تاہم آئی بی تصاویر میں موجود اشخاص کی نشاندہی نہیں کر سکی۔ روحیل اصغر نے کہا کہ عارف علوی کے کہنے پر فوٹو گراف آئی بی کو دیں۔ عارف علوی کا کمیٹی سے استعفیٰ سمجھ سے بالاتر ہے۔ روحیل اصغر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ 23اپریل کو کمیٹی اپنی تحقیقات پر مبنی رپورٹ تیار کرکے سپیکر کے حوالے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے تاہم پارلیمنٹ لاجز کا غلط استعمال ہوا ہے پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی بڑھانے کی سفارش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :