آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 16 اپریل سے ہوگا، بھارت اور متحدہ عرب امارات ،مشترکہ طور پر میزبانی کرینگے
پیر 7 اپریل 2014 19:43
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتواں ایڈیشن کا آغاز 16 اپریل سے ہوگا، بھارت اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر میزبانی کرینگے۔کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق ایونٹ کا آغاز 16 اپریل سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ بھارت میں رواں برس عام انتخابات کی وجہ سے بھارتی حکومت نے آئی پی ایل سات میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے لیگ کی میزبانی کیلئے دوسرے ممالک کی تلاش شروع کر دی تھی جس میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات شامل تھے تاہم جنوبی افریقہ لیگ کے ایک میچ کی بھی میزبانی حاصل نہ کر سکا۔
بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی پی ایل سات کے شیڈول کو پہلے تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس کے مطابق لیگ کا باقاعدہ آغاز 16 اپریل سے متحدہ عرب امارات میں ہونا تھا اور یہاں پر ابتدائی طور پر سولہ میچز کھیلے جانے تھے، دوسرے مرحلے کے میچز یکم سے 12 مئی تک بنگلہ دیش میں جبکہ آخری مرحلے کے میچز بھارت میں ہی ہونا تھے تاہم نئے شیڈول کے مطابق بی سی سی آئی حکام کے مطابق بھارتی حکومت نے آخری لیگ کے میچوں کی سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب دو مرحلوں میں آئی پی ایل سات کو تقسیم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.