میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ، بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 7 اپریل 2014 19:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو کی اہم ملاقات تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے سول سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات ہوئی اور ان سے صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا خاص طور پر ضلع آواران میں زلزلے کے بعد صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور اب تک آواران میں زلزلے سے متاثرین افراد کیلئے نئے گھر بنانے اور دیگر امور پر بھی غور وخوص کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی اس بارے میں اہم اجلاس بلایا جائے گا جس میں بعض امور پر غور کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :